ترکی میں فتح استنبول کے 569 سال مکمل ہونے پر اتاترک نیشنل گارڈن میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک صدر طیب اردگان نے سلطان محمد فاتح کو زبردست خراج پیش کیا گیا۔
ترک صدر اور خاتون اول نے نیشنل گارڈن کا افتتاح کیا، اس دوران عوام کی بڑی تعداد قومی پرچم کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ استنبول کی فتح دانشمندانہ منصوبوں، عظیم کوششوں، ہنر مندانہ تیاریوں، بے مثال قربانیوں اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم یہ جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکیں گے۔