حیدرآباد (دکن فائلز) ورلڈ کپ کی سب سے بڑے ٹکر میں ٹیم انڈیا نے پاکستانی ٹیم کی دھول چٹادی۔ ہندوستان نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستان کا 193 رنز کا ہدف ہندوستان نے صرف 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی 16، 16، روہت شرما 86 رنز بنائے۔ شیرس ایر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ میں آف دی میچ قرار پائے۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔ چھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پوری ٹیم 42.4 اوورز میں محض 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ کیلئے 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ رضوان نے 49 رنز بنائے۔ شروع سے آخر تک کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ہندوستانی بولرز خاص کر سراج کا مقابلہ نہ کرسکا۔ سعود شکیل 6، افتخار احمد محض 4، شاداب خان 2، محمد نواز 4، حسن علی 12 اور حارث رؤف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ٹیم انڈیا کے کھلاڑی محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا نے نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Load/Hide Comments