بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 3 رہنماؤں کو سزائے موت


بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 3 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی۔ بنگلا دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے 3 افراد کو 1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے اورجنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزامات پر موت کی سزا سنادی۔

اطلاعات کے مطابق مجرموں میں سے ایک مفرور ہے اور اس کی غیر حاضری میں مقدمہ چلایا گیا لیکن دیگر دو کو ذاتی طور پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، تینوں افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

سزا پانے والوں میں 68 سالہ رضا الکریم مونٹو جنوبی ناگوان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر رہ چکے ہیں، دیگر افراد میں 64 سالہ نذر الاسلام اور 62 سالہ شاہد موندل شامل ہیں۔ ان میں سے نذر الاسلام کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ مفرور ہیں اور انکو انکی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں