بیٹی کی پیدائش پر خاتون کی پٹائی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوہر کے خلاف مقدمہ درج

اترپردیش کے مہوبا ضلع میں ایک خاتون کو بیٹا نہیں ہونے پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو دو عورتیں لات اور گھونسے مار رہی ہے اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خاتون نے کہا کہ میرے شوہر اور سسرال والوں نے مجھے بیٹا نہیں ہونے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جب دوسری لڑکی پیدا ہوئی تو انہوں نے مجھے مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق سسرال والوں نے نے اسے متعدد بار بھوکا اور پیاسا بھی رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں