عبد الرزاق نے متنازع بیان پر ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی

پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد متنازع بیان پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بیان پر اداکارہ ایشوریہ رائے سے معذرت کی اور کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہو رہی تھی کہ اس دوران زبان پھسل گئی۔

انہوں نے ذاتی طور پر اداکارہ سے معافی مانگتے ہوئے مزید کہا کہ مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریہ رائے جی کا نام زبان سے نکل گیا، میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ کراچی میں ایک ایونٹ کے دوران حاضرین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عبد الرزاق نے ایشوریہ رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں