اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ترک حکومت کی جانب سے ملک کا نام ترکی سے ترکیہ میں تبدیل کرنے کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجیرک نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو کا ایک خط موصول ہوا تھا۔ خط میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے تمام سرکاری دستاویزات میں ترکی کے بجائے ‘ترکیہ’ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
انہوں نے ماضی میں اسی طرح کی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ برما سے میانمار کیا گیا جبکہ اس طرح کی درخواستیں غیر معمولی نہیں ہیں۔