انسٹاگرام کا ریلز سے متعلق دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور آڈینس سے ان کے روابط مزید استوار کرنے کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نئے فیچرز متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

میٹا کی ذیلی کمپنی کا کہنا تھا کہ کمپنی اب ریلز کے دورانیے کو 90 سیکنڈز تک بڑھا رہی ہے جو صارفین کو ریلز کے توسط سے اپنے متعلق اظہار کرنے میں مدد دے گا۔

انسٹاگرام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب صارفین اپنی آڈیو براہ راست انسٹاگرام ریل میں اِمپورٹ کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ اِمپورٹ آڈیو فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی تبصرے یا کسی بھی ویڈیو سے کسی آواز کو شامل کر سکتے ہیں جو آپ کے کیمرا رول پر کم از کم پانچ سیکنڈ کے دورانیے کی ہو۔

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کی آواز ریکارنڈنگ میں کیسی لگتی ہے کیوں دیگر صارف اپنی ریلز میں اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ایک اور نئے فیچر میں تخلیق کاروں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی آڈینس کے لیے پول ڈال کر یہ پوچھ سکیں کہ اگلی ویڈیو میں کیا ہونا چاہیے تاکہ اس سے انہیں ان کی اسٹوری لائن کو ترتیب دینے میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں