بنگلہ دیش کے ڈپو میں شدید دھماکہ، 16 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی قصبے میں واقع ایک ڈپو میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد یہاں شدید دھماکہ ہوا جس میں 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شدید آتشزدگی اور دھماکہ کی وجہ سے سینکڑوں جھلس گئے۔ ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ زخمیوں میں 20 کی حالت نازک ہے جو دھماکہ میں 60 فیصد سے زائد جھلس گئے۔ دھماکہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپو میں رکھے گئے کچھ کنٹینرز میں کمیکل رکھا تھا۔ دھماکہ کی زد میں آکر آس پاس کی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق دھماکہ میں تقریباً 450 افراد جھلس گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں