کرنسی نوٹوں پر گاندھی جی کی تصویر سے متعلق آر بی آئی کی وضاحت

ریزرو بنک آف اانڈیا کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ موجودہ کرنسی اور نوٹوں کے ڈیزائن میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

کچھ روز سے مختلف میڈیا کے ذریعہ یہ رپورٹس موصول ہورہی تھیں کہ آر بی آئی کرنسی نوٹوں سے گاندھی جی کی تصویر بدلنے پر غور کر رہا ہے اور گاندھی جی کی تصویر کے بجائے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام اور رابندر ناتھ ٹیکور کی تصاویر نوٹوں پر شائع کی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔ آر بی آئی نے ان تمام اطلاعات کی نفی کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ نوٹوں کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ گاندھی جی کی تصویر کو نہیں ہٹایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں