آر ایس ایس کے 6 دفاتر کو بم سے اڑادینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اترپردیش میں لکھنؤ کے مدیانو پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کی گئی۔ واٹس ایپ کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں لکھنؤ کے 2 اور کرناٹک کے 4 آر ایس ایس دفاتر کو بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی۔
گذشتہ رات واٹس ایپ پیغام کے ذریعہ دھمکی دی گئی کہ آر ایس ایس کے دفاتر کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ لکھنؤ پولیس کی سائبر سیل کی جانب سے اس نمبر کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے ذریعہ پیغام بھیجا گیا جبکہ کسی بین الاقوامی ٹیلیفون نمبر کے ذریعہ یہ پیغام آر یس ایس کے رکن این تیواری کو کنڑ، ہندی اور انگریزی میں بھیجے گئے۔
دھمکی موصول ہونے نے کے بعد آر ایس ایس کے دفاتر پر سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
Bomb threat to RSS offices in Lucknow and Unnao, Uttar Pradesh Police registers case