اسرائیلی فضائیہ نے شام کے ایئرپورٹ پر حملہ کردیا

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام کے ایئرپورٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں شہری زخمی ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں سے دمشق کے ایئرپورٹ پر میزائل داغے گئے۔ حملے میں ایئرپورٹ کی ٹرمینل کی عمارت تباہ ہوگئی۔

شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائيل نے جنوبی دمشق ميں کئی علاقوں کو نشانہ بنايا، تاہم شامی ائير ڈيفنس فورس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد اسرائيلی راکٹوں کا حملہ ناکام بنا کر انہیں مار گرایا۔

اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد شام نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تمام فضائی آپریشنز روک دیے ہیں۔ شام آنے والی تمام پروازیں دمشق ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کریں گی، اسی طرح ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں