ایجنسیز) اسرائیل رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ تک رسائی پر پابندی عائد کرے گا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ تک رسائی پر کچھ پابندیاں لگائی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ ماضی میں بھی اسرائیل رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کی تعداد کو محدود کرچکا ہے۔ میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے حوالے سے پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب حماس نے اس ممکنہ پابندی کی مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل رمضان کے دوران بھی غزہ پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی دے چکا ہے۔