حیدرآباد (پریس نوٹ) کیرالہ اسٹیٹ انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر پنکڑ سید صادق علی شہاب تھنگل نے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ریاست کے دیگر وزراء سے ملاقات کی۔ اے آئی کے ایم سی سی تلنگانہ اور انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کے صدر محمد شکیل ایڈوکیٹ سے بھی سید صادق نے ملاقات کی اور منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس موقع پر ریاستی قائدین میر حامد علی انجینئر، نعمان رحمان، قدیر الدین احمد، سید سیف، محمد اشرف، محمد معیز بھی موجود تھے، IUML تلنگانہ ٹیم نے تھنگل صاحب سے پارٹی کی ترقی کےلئے منصوبہ پیش کیا۔ سید صادق علی شہاب تھنگل نے انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ اسٹیٹ کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محمد شکیل ایڈوکیٹ صدر IUML تلنگانہ کی کوششوں کو سراہا۔ صدر تلنگانہ نے یقین دلایا کہ وہ ایم ایس ایف، ایم وائی ایل اور مسلم لیگ کے دیگر ونگز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔