سی بی ایس سی بارہویں جماعت کے نتائج جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نےبارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ طلبا اپنے نتائج کو سی بی ایس ای کے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ رول نمبر ، اسکول کا نمبر اور تاریخ پیدائش کے علاوہ اڈمٹ کارڈ کو انٹر کرتے ہوئے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح ڈیجی لاکر اور اُمنگ ویب سائٹ پر بھی نتائج دستیاب ہیں۔ اس سال بارہویں جماعت میں جملہ 87 اعشاریہ 98 فیصد طلبا کامیاب رہے۔ لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں