عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ رنگ کی ہیلز ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
ماہرہ خان ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کا فیشن سینس بے حد مقبول ہے، صارفین انہیں ٹرینڈ سیٹر بھی کہتے ہیں یعنی جو وہ زیب تن کرلیں بس وہی فیشن ہوجاتا ہے۔
ایک تقریب کے دوران ماہرہ کو کالی جینز اور سیاہ سِلک ٹاپ میں دیکھا گیا جس کے ساتھ انہوں نے سُرخ ہیلز پہنی ہوئی تھیں۔
ماہرہ ’ریڈ ہیلز‘ اور سیاہ لباس میں انتہائی دلکش نظر آرہی تھیں، لیکن ان ہیلز کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی، خصوصی ایڈیشن ہونے کی وجہ سے یہ ہیلز ایک ویب سائٹ پر 1014 امریکی ڈالرز کی فروخت ہو رہی ہیں۔
سپر اسٹار کی ان ہیلز کی قیمت اگر پاکستانی روپے کے حساب سے دیکھیں تو یہ 2 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔