معروف کھلاڑی یوسف پٹھان مغربی بنگال کے بہرام پور سے جیت گئے

حیدرآباد (دکن فائلز) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب سیاست کے میدان میں بھی دھوم مچادیا۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں مغربی بنگال کے بہرام پور حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی ہے۔ وہ بہرام پور سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ یوسف پٹھان کو چار لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے کانگریس کے قدرآور رہنما ادھیر رنجن چودھری کو تقریباً 60 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں