ثانیہ اور شامی کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت کیا ہے؟ والد عمران مرزا نے بتادیا

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف کرکٹ کھلاڑی محمد شامی اور عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ہندوستانی کھیلوں کے میدان میں اپنی بہترین چھاپ چھوڑی ہے۔ شامی کو ہندوستانی کرکٹ کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے بہترین گیند باز تصور کیا جاتا ہے تو ثانیہ نے عالمی سطح پر ٹینس کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اگرچہ ان دونوں کی پیشہ ورانہ زندگی اچھی ہے لیکن ان کی ذاتی زندگی کچھ اچھی نہیں رہی۔ گزشتہ چند دنوں سے ثانیہ اور شامی کے درمیان شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ اور شامی کی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ “ثانیہ اور شامی کی شادی سے متعلق خبریں غلط اور افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شامی سے ملاقات تک نہیں کی۔ انہوں نے شادی کی خبروں کو افواہ اور غلط قرار دیکر ان افواہوں پر روک لگادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں