حج کی ادائیگی کے بعد ثانیہ مرزا، فیملی کے ساتھ حیدرآباد واپس

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔ ثانیہ مرزا آج صبح اپنی فیملی کے ہمراہ حیدرآباد واپس آگئیں۔ ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔

تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر پھولوں کا ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم نے سیاہ رنگ کے عبائے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ میں حجاب کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں