کوہلی بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

حیدرآباد (دکن فائلز) ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بارباڈوس میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سال 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے ہندوستانی ٹیم کو روہت شرما نے 17 بعد ٹائٹل کا جتوایا، فتح کے بعد ٹیم انڈیا کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

روہت شرما کا کیرئیر:
159 ٹی20 انٹرنیشنلز میں ہندوستان کی نمائندگی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے جس میں انکی اوسط 32.05 رہی۔ اس ٹی20 کیرئیر میں 5 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 205 چھکے لگانے کا اعراز بھی بھارتی بیٹر کے نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں