حیدرآباد (دکن فائلز) ٹی 20 ورلڈکپ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کے مشہور تیز گیند باز محمد سراج نے ٹوئٹر پر ٹیم کی ایک تصویر شیئر کرتے تحریر کیا کہ ’اللہ تعالی کا شکر ہے‘۔ جس پر کچھ بھگوا شدت پسند نے اعتراض جتاتے ہوئے محمد سراج کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔
زہریلی ذہنیت کے حامل شدت پسندوں نے سراج کے ٹوئٹ پر اعتراض جتاتے ہوئے لکھا کہ’اگر اللہ کو جتانا ہوتا تو پاکستان جیت جاتا بھارت نہیں‘۔ دیگر ہندوتوا شدت پسندوں نے بھی اسی طرح کے متنازعہ و زہریلی باتیں کہی ہیں۔