ٹی20 چمپئین ٹیم انڈیا کا ممبئی میں شاندار استقبال، وانکھیڑے اسٹیڈیم اور میرین ڈرائیو میں جشن کا ماحول (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح ٹیم آج اپنے وطن واپس آگئی۔ آج شام ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو 125 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ممبئی کے میرین ڈرائیو میں اوپن ٹاپ بس کے ذریعہ فتح پریڈ میں حصہ لیا اور وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچی۔

اس دوران ممبئی کے میرین ڈرائیو علاقے میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا، لوگ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں یہاں آئے تھے۔ پورا علاقہ کرکٹ شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ دہلی سے ممبئی پہنچنے پر ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال کیا گیا۔ T20 ورلڈ کپ کی جیت کے جشن میں ‘واٹر سیلوٹ’ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں