حیدرآبادی کرکٹر محمد سراج نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی

حیدرآباد (دکن فائلز) ٹیم انڈیا کے کرکٹر محمد سراج نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سراج کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی، جبکہ محمد سراج نے ریونت ریڈی کو ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی۔ اس موقع پر وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پی سرینواس ریڈی کے علاوہ کانگریس لیڈر و ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہر الدین و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں