ایک بال پر 13 رنز کیسے بنے؟ ٹیم انڈیا نے منفرد ریکارڈ بناڈالا (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) گذشتہ روز ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان 5واں ٹی 20 میچ کھیلا گیا، زمبابوے کے خلاف ٹیم انڈیا بلے باز یشسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 13 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایک بال پر 13 رنز بناکر ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف میچ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ کے دوران ہندوستانی بلے باز یاشاسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 13 رنز بنا کر تاریخ رقم کردی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پرکلک کریں:
https://x.com/SonySportsNetwk/status/1812449892515635388

میچ میں زمبابوے نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی طرف سے سکندر رضا پہلا اوور کرانے کے لیے آئے، انہوں نے پہلی ہی گیند اونچی فل ٹاس کرائی جس پر ہندوستانی بلے باز یشسوی جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔

امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا کیونکہ یہ گیند اونچی فل ٹاس کرائی گئی تھی، نو بال ہونے پر ہندوستان کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوئے، جس میں اضافی رنز بھی ملا اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔ سکندر رضا کی اگلی گیند پر جیسوال نے ایک بار پھر لگاتار دوسرا چھکا لگاتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچادیا، یوں ہندوستان نے میچ کی صرف پہلی ہی گیند پر 13 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو ہرارے میں ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا جس میں ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور ہندوستان نے اس میچ میں 42 رنز سے کامیابی حاصل کی، ساتھ ہی سیریز کے 4 میچز جیت کر ہندوستان نے یہ سیریز اپنے نام کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں