عادل آباد (محمد علیم الدین) تلنگانہ مائناریٹی پرائیویٹ رکگنائزڈ اسکول اسوسی ایشن کے ایک وفد نے متبدلہ منڈل ایجوکیشن آفیسر ڈی سومیا سے ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی۔
ان کی عادل آباد میں بحیثیت ایم ای او کے تقرری پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اوران کی شال پوشی بھی کی ہے۔ٹی ایم پی آر ایس ضلع صدر امیرا لدین نے ایم ای او سے تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے مائناریٹی اسکولس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔انھوں نے دوران بات چیت کہا کہ مائناریٹی مدارس انتہائی کم بجٹ میں چلنے والے تعلیمی ادارے ہیں۔ جہاں پر اکثریت متوسط وغریب طبقے کے بچوں کی ہیں۔جو زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
ضلع صدر امیر الدین نے مزید کہا کہ مائناریٹی اسکول انتظامیہ درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ایک چلنجس کا سامنا کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ایم او نے بھی تمام باتوں کو بغور سماعت کے بعد کہا کہ بہتر انداز میں تعلیمی میدان میں خدمات انجام دیں وہ ہر ممکنہ طرز پر تعاون کیلئے تیار ہیں۔تنظیم کے ذمہ داران میں محمد امیر الدین،فیصل یافعی،محمد مجاہد،اعجاز احمد،عبدالہادی، عبدالعلیم موجود تھے۔