بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
چند دن قبل کرینہ کے ایک دوست نے تصویر شیئر کی تھی جس میں کرینہ کے ساتھ ان کے شوہر سیف علی خان بھی موجود تھے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔
معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ان قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
اپنے انسٹاگرام پر کرینہ نے لکھا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں، سیف کہتے ہیں کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی بڑھانے میں کافی حصہ ڈال چکے ہیں۔