نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP کے سربراہ شرد پوار نے پارٹی کے سبھی محکموں اور شعبوں کو فوری طور پر تحلیل کردیا ہے۔
NCP کے جنرل سکریٹری پرفُل پٹیل کی جانبسے کَل رات دیر گئے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ NCP کے سربراہ کی منظوری سے پارٹی کے سبھی محکموں اور شعبوں کو تحلیل کردیا گیاہے۔
اس طرح کی اطلاعات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ جناب پوارمہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی سرکار گرنے کے بعد اپنی پارٹی کے ڈھانچے کی تنظیم نوکرنے کے خواہشمند ہیں۔ شیو سینا ، کانگریس اور NCP پر مشتمل مہاوکاس اگھاڑی سرکار کیتشکیل میں جناب شرد پوار نے اہم رول ادا کیا تھا۔