امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر بہت معمولی علامات محسوس کر رہے تھے جس پر انہوں نے اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع کردیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو کورونا مثبت آیا۔

پریس سیکریٹری نے بتایا کہ امریکی صدر نے خود کو وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ الگ تھلگ رہتے ہوئے بھی اپنی تمام ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے ایک دن بعد مثبت آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں