بڑی خبر: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان کے کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ٹیم انڈیا اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔

گروپ
گروپ اے: ہندوستان، پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش

گروپ بی: جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

19 فروری: کراچی میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ

20 فروری: ہندوستان بمقابلہ بنگلادیش (دبئی)

21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (کراچی)

22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)

23 فروری: ہندوستان بمقابلہ پاکستان (دبئی)

24 فروری: بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی)

25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ (راولپنڈی)

26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)

27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش (راولپنڈی)

28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)

یکم مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)

2 مارچ: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)

4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)

5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور)

9 مارچ: فائنل لاہور (ٹیم انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں ہوگا)

10 ماچ: ریزرو ڈے

اپنا تبصرہ بھیجیں