محمد سراج، زنائی بھوسلے کی محبت میں گرفتار..؟ بالی ووڈ گلوکارہ نے حیدرآبادی کھلاڑی کو کلین بولڈ کردیا..!

حیدرآباد (دکن فائلز) سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹیم انڈیا کے معروف کھلاڑی محمد سراج اور بالی ووڈ گلوکارہ زنائی بھوسلے کے درمیان عشق کو لیکربحث چھڑی ہوئی ہے، لیکن ابھی تک دونوں نے اس بارے میں نہ تو انکار کیا ہے اور نہ ہی اسے افواہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآبادی گیند باز محمد سراج کے مبینہ طور پر محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ ایک معروف گلوکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ سراج نے حال ہی میں گلوکار زنائی بھوسلے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر کو مزید تقویت اس وقت ملی جب دونوں کی انتہائی خوشگوار تصاویر کو شیئر کیا گیا۔ سالگرہ تقریب کے موقع پر لی گئی تصاویر میں زنائی بھوسلے اور محمد سراج کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ زنائی بھوسلے، مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی ہیں۔ زنائی بالی ووڈ کی ایک کامیاب گلوکارہ ہیں۔ زنائی نے حال ہی میں اپنی 23ویں سالگرہ منائی۔

انسٹاگرام پوسٹ دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/DFITsTRtkGm/?img_index=2

انہوں نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔ تقریب کے دوران سراج اور زنائی دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے دیکھے گئے۔ افواہیں ہیں کہ دونوں ایک دوسری کی محبت میں گرفتار ہیں۔ انسٹاگرام پر دونوں ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ زنائی بھوسلے انسٹاگرام پر صرف آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز ٹیم کو فالو کرتی ہیں، جبکہ محمد سراج آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں گجرات کے لیے کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں