بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ گھر پر بیوی خوش ہو تو وہ بھی خوش ہوتے ہیں۔
?utm_source=ig_embed&ig_rid=6d29da07-619c-4183-bde4-f5a60faf8ee0
سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کا میڈیا سے گفتگو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اپنی فلم ’شمشیرا ‘دیکھنے سے متعلق عالیہ کی خوشی بتاتے دیکھا گیا۔
صحافی کے سوال پر رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ نے فلم شمشیرا دیکھی اور پوری ٹیم کو بہت پیار دیا کیونکہ انہیں فلم بہت پسند آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ ایک خوشی کی بات ہے کیوں کہ گھر پر بیوی خوش تو میں بھی خوش ہوں۔
دوران گفتگو رنبیر کپور نے عالیہ کی فلم ڈارلنگ کی بھی تعرین کی اور کہا کہ میں نے فلم ’ڈارلنگ‘ دیکھی ہے بہت کمال کی ہے جیسے آپ لوگ عالیہ سے خواہش رکھتے ہو اسی لیول پر ہے۔