حیدرآباد (دکن فائلز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کو کچھ انتہاپسندوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد ان کی سیکوریٹی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
نامعلوم افراد نے شامی کو نہ صرف ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی بلکہ ان سے 50 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا۔ شامی کے بھائی حسیب نے اس واقعے کے حوالے سے اپنی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/PTI_News/status/1919409647234273693
شامی کے بھائی حسیب نے اتر پردیش کے امروہہ ضلع کی سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ سائبر کرائم پولیس، جس نے ابتدائی تحقیقات کی، پتہ چلا کہ دھمکی آمیز پیغامات راجپوت سندر نامی شخص کے ای میل آئی ڈی سے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری رہے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان دھمکیوں کی وجوہات اور ملزمان کی مکمل تفصیلات تفتیش کے دوران سامنے آنا باقی ہیں۔حال ہی میں گوتم گمبھیر کو بھی ایسے ہی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئے تھے۔ گمبھیر نے دو الگ الگ ای میلز موصول ہونے کے بعد دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی شامی فی الحال آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔