بنگلورو اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک، اآئی پی ایل میں آر سی بی ٹیم کی جیت کا جشن سوگ میں بدل گیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آئی پی ایل میں 18 سال بات آر سی بی کی شاندار کامیابی کے بعد بنگلور اسٹیڈیم میں جشن کی تقریب منعقد کی گئی تھی جو سوگ میں بدل گئی۔

آئی پی ایل جیتنے پر بنگلور میں پرجوش جشن نے ایک المناک موڑ لیا اور دو مقامات پر بھگدڑ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ افراتفری اس وقت شروع ہوئی جب ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب ہجوم کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے زیر اہتمام ٹیم کی مبارکباد کے لیے جمع ہوا۔

11 میں سے دو افراد کی موت ودھان سودھا کے احاطے میں بھگڈر میں ہوئی، جہاں آر سی بی کے کھلاڑی ہوائی اڈے سے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس زخمی اور بے ہوش لوگوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بہت سے لوگ جو جشن دیکھنے آئے تھے بھگدڑ کے دوران بے ہوش ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں