برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کے بعد بھارتی شہریوں نے بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ کو کپڑے عطیہ کرنا شروع کردئیے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی متنازع فوٹو شوٹ کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی ایک این جی او نے شہریوں نے اداکار کیلئے کپڑے خیرات کرنے کی درخواست کردی۔
اداکار کی تصویر سامنے رکھ کر ان کیلئے کپڑے عطیہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری بڑی تعداد میں کپڑے ڈونیشن باکس میں ڈال رہے ہیں۔
ایک سیاسی جماعت کی طرف سے رنویر کو ‘نیکی کی دیوار’ نامی مہم کے تحت کپڑے بھیجے گئے اور ان کے متنازع فوٹو شوٹ کو بھارتی ثقافت کے خلاف قرار دیا جب کہ اندور اداکار کے خلاف مظاہرے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔
یاد رہے کہ رنویر سندھ نے 21 جولائی کو ایک میگزین کےلیے برہنہ حالت میں تصاویر بنوائی تھیں، جس کے وائرل ہوتے ہی اداکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔