جاپان میں چی چی بوگاہاما کا ساحل اپنی خوبصورتی کے وجہ سے بہت مشہور ہیں کیونکہ یہاں کا ہر منظر آئینوں کے عکس کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
انسٹاگرام اور دیگرسوشل میڈیا پر یہ اس کی ہزاروں تصاویر بہت مشہور ہیں اور لوگ جوق درجوق یہاں آرہے ہیں۔ شہرمائیٹویو کے قریب واقع یہ ساحل کاگاوا کے علاقے (پرفیکچر) میں واقع ہے۔ راتوں رات انسٹاگرامر نے اسے غیرمعمولی طور پر مقبول کیا ہے لیکن یہ کہانی 2016 تک شروع ہوئی۔
مائیٹویو شہر کی انتظامیہ نے اس وقت شہریوں اور سیاحوں سے کہا کہ وہ شہر کی تصاویر شیئر کریں جسے ایک مقابلے میں شامل کیا جائے گا۔
ان میں سے ایک طالبعلم کی شاندار تصویر نے دنیا بھر کو حیران کر دیا جس میں ساحل پر اتھلے پانی میں لوگوں، سورج اور آسمان کے عکس سے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے نچلی طرف شفاف آئینہ لگا ہے۔
اس کے بعد شہری انتظامیہ کی ویب سائٹ پر چی چی بوگاہاما کی انتظامیہ نے اس ساحل کی مزید تفصیلات اور خوبصورت تصاویر لینے کی تجاویز بھی دیں جس کے بعد صرف چند دن میں 40 ہزار سے زائد افراد نے یہاں کی سیر کی اور یادگار تصاویر اتاریں۔
اس جاپانی کی یویونی نمکین جھیل بھی کہا جاتا ہے واضح رہے کہ بولیویا میں یویونی جھیل بھی ایسے ہی عکسی خواص رکھتی ہے۔ لیکن ایک کلومیٹر طویل جاپانی ساحل پر زیادہ تروقت کم گہرا پانی جمع رہتا ہے جس میں اطراف کا عکس پڑتا رہتا ہے۔ اس طرح پانی ایک آئینے کا کام کرتا ہے اور جو بھی تصویر لی جائے تو فرش پر پانی کی بجائے شفاف آئینے کے عکس کا گمان ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض مقامی افراد بھی اپنے ہی ساحل کے ایک حصے کی اس اہم خاصیت سے یا تو ناواقف تھے یا انہوں نے اس پر غور نہیں کیا تھا۔ بالخصوص سورج غروب ہوتے وقت کی تصاویر بہت ہی شاندار ہوتی ہیں اور اسی لمحے میں لوگ دھڑادھڑ تصاویر لیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس آئینہ ساحل کی دھوم اور شہرت روزافزوں بڑھتی جارہی ہے۔