ہالی وُڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے مصنف ڈی ایل جیمز کا کیلیوفورنیا کے ساحل پر واقع تاریخی گھر خریدا ہے جسے ‘سیوارڈ’ کہا جاتا ہے۔ اس گھر کی قیمت 40 ملین ڈالرز (4 کروڑ روپے) ہے۔
58 سالہ بریڈ پٹ ایک شاندار bachelor pad (غیر شادی شدہ مردوں کیلئے گھر) کے مالک بن گئے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق، اداکار نے 1918 کے ایک صدی پرانے گھر کے لیے 40 ملین ڈالر ادا کیے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس علاقے میں خریدی گئی سب سے وسیع جائیداد ہے۔
یہ گھر 20ویں صدی کے مشہور معمار چارلس سمر گرین نے مصنف ڈی ایل جیمز کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔ جیمز جنہوں نے Famous All Over Town ناول لکھا تھا۔
یہ پراپرٹی بریڈ کی 5 ملین ڈالر کی حویلی کے قریب ہے، جس سے اداکار کو آسانی سے سفر کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ گھر کی تعمیر لکڑیوں سے ڈیزائن کی گئی ہے جس میں بلوا پتھر اور گرینائٹ بھی شامل ہے۔