ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ناروے روانہ ہوچکی ہے لیکن فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس میں شامل نہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رونالڈو ایسی ٹیم میں جانے کے خواہشمند ہیں جس نے اس سیزن میں چیمپیئز لیگ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
انہوں نے اس سے متعلق یونائیٹڈ کے منیجر سے بھی بات چیت کی تھی۔
ہفتے کو مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان اوسلو میں میچ کھیلا جائے گا جبکہ اتوار کو رایو ویلاکانو کے خلاف میچ ہوگا۔