ممبئی میں بیگن واڑی روڈ نمبر 14 میں واقع ایک گھر میں شوہر نے بیوی اور دو معصوم بچوں کو زہر دے کر خود بھی پھانسی لے لی۔
پولیس نے چاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے میونسپل اسپتال روانہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق 34 سالہ شوہر شکیل جلیل خان، اہلیہ 28 سالہ رابعہ شکیل اور 3 سالہ بیٹی عاطفہ و 5 سالہ فرزند سرفراز کے ساتھ بیگن واڑی علاقے میں مسجد رضا کے قریب واقع مکان میں رہ رہا تھا۔ اس کا سپاری کا کاروبار ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق شکیل جلیل کی مالی حالت اچھی تھی اور میاں بیوی میں بھی کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا۔
مسلم خاندان کے چار افراد کی موت سے علاقے مںی کہرام مچ گیا۔ خودکشی کرنے اور بیوی بچوں کو زہر دینے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس اس معاملہ کی گہرائی سے تحقیقات کررہی ہے۔