ہندو دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصروں کا معاملہ، یوٹیوبر کے خلاف کارروائی تیز

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندو دیوی دیوتاؤں کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصروں کے بعد یوٹیوبر انویش کے خلاف قانونی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ پَنجہ گٹہ سائبر کرائم پولیس نے انسٹاگرام انتظامیہ کو خط لکھ کر انویش کی یوزر آئی ڈی اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب انویش نے ایک ویڈیو میں سیتا دیوی اور دروپدی سے متعلق نامناسب ریمارکس کیے، جس پر بی جے پی رہنما اور اداکارہ کراتے کلیانی نے شکایت درج کرائی۔ پولیس نے بی این ایس کی دفعات 352، 79، 299 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

تلنگانہ، آندھرا پردیش کے مختلف شہروں میں ہندو تنظیموں نے انویش کے خلاف مظاہرے کیے اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام سے معلومات موصول ہونے کے بعد اگلے قانونی اقدامات کیے جائیں گے، اور عدم تعاون کی صورت میں لوک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں