ممتاز عالمِ دین مولانا سید اشہد رشیدی مدنی کی حیدرآباد تشریف آوری، مجلس علمیہ کے اجلاس عام سے کریں گے خطاب

حیدرآباد (دکن فائلز) جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے جنرل سیکریٹری مفتی محمود زبیر قاسمی نے اپنے پریس بیان میں بتایا کہ ملک کے معروف اور موقر عالمِ دین، نواسۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اشہد رشیدی مدنی دامت برکاتہم (مہتمم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد اور صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش) اپنے ایک روزہ دورے پر حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں۔

حضرت مولانا مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیرِ اہتمام بروز اتوار دارالعلوم سبیل السلام، بارکس میں منعقد ہونے والے اجلاسِ عام میں شرکت فرمائیں گے، جہاں وہ نمازِ ظہر سے قبل علماء کرام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔

مولانا کی آمد بذریعہ طیارہ بروز اتوارصبح 9:30 بجے حیدرآباد ایئرپورٹ پر ہوگی، جبکہ واپسی اسی دن شام 4:00 بجے ہوگی۔ حضرت کا یہ دورہ مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کی دعوت پر ہورہا ہے، مجلس کے نائب ناظم حضرت مولانا محمد با نعیم صاحب مظاہری مدظلہ نے تمام علما کرام سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔

جو حضرات ملاقات کے خواہاں ہوں وہ نمازِ ظہر کے بعد دارالعلوم سبیل السلام میں حضرت سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں