کرناٹک: ہوٹل میں مسلم خاتون سے مبینہ بدسلوکی، پولیس تحقیقات شروع (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلور کے علاقہ کے آر پورم میں ایک مسلم خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک ہوٹل میں انہیں نہ صرف کھانا دینے سے انکار کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ بھی اختیار کیا گیا۔ خاتون کے مطابق جب انہوں نے کھانا پارسل کرنے کی درخواست کی تو ہوٹل کے عملے نے ان کے مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے نازیبا تبصرے کیے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ کیشیئر نے ان کی برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس کے بعد عوامی غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔

تاہم ہوٹل انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے نے کسی قسم کی بدسلوکی نہیں کی۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں