برقعہ پوش ہندو خاتون اور مسلم نوجوان کو وارانسی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا، عدالت نے شادی کرنے کی دے دی اجازت

حیدرآباد (دکن فائلز) وارانسی کے لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک حساس واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک برقعہ پہنی خاتون جس کا نام ہندو ظاہر کیا گیا اور ایک مسلم نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون ممبئی جا کر اس نوجوان سے شادی کرنے والی تھی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو روک کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بعد ازاں عدالت میں پیشی کے بعد دونوں کو رہا کردیا گیا اور خاتون کو اپنی مرضی سے شادی کی اجازت دے دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک ہندو خاتون اپنی مرضی سے اسلام مذہب قبول کرکے ایک مسلم نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اسے غیرضروری طور پر انتظامیہ کی جانب سے پریشان کیا گیا لیکن بعد میں عدالت نے اسے اپنی مرضی سے مسلم نوجوان کے ساتھ شادی کرنے کی اجازت دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں