بی جے پی-آر ایس ایس ‘زہریلا سانپ’! نماز توڑ کر بھی سانپ کو مار دینا چاہیے! کھرگے کے بیان پر بھگوا پارٹی تلملا اٹھی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کے ایک متنازع بیان نے ملک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ آسام کے ضلع کریم گنج کے علاقے نیلم بازار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو “زہریلا سانپ” قرار دیا، جس پر حکمراں جماعت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

کھڑگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کے مطابق اگر نماز کے دوران بھی کوئی زہریلا سانپ نظر آئے تو اسے مار دینا چاہیے۔ انہوں نے اسی تناظر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو “زہریلا سانپ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسے ختم نہ کیا گیا تو عوام خود محفوظ نہیں رہیں گے۔ ان کے اس بیان کو بی جے پی نے اشتعال انگیز اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کھڑگے نے اس طرح کا بیان دیا ہو۔ اس سے قبل وہ مہاراشٹر میں 2024 کے انتخابی جلسے کے دوران بھی بی جے پی-آر ایس ایس کو “زہریلا سانپ” قرار دے چکے ہیں، جبکہ 2023 میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے وزیر اعظم مودی کو بھی اسی نوعیت کی مثال سے تشبیہ دی تھی، جس پر بعد میں انہوں نے وضاحت پیش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں