تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کس تاریخ کو ہوگا؟

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ (انٹر) پبلک امتحانات 2026 کے نتائج کے اعلان کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار، 12 اپریل 2026 کو نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی جاری کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق نتائج کا اعلان وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں متوقع ہے۔ ریاست بھر میں تقریباً 9.97 لاکھ طلبہ بے چینی سے نتائج کے منتظر ہیں، اور ان کے لیے یہ ایک اہم مرحلہ ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس سال نتائج کے اعلان میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جا رہی، بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تاخیر سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں