حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے علاقے چادر گھاٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کر دیا۔ اس واقعہ نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔
پولیس کے مطابق اعظم پورہ میں مسلم میٹرنٹی کے عقب میں رہائش پذیر دو بھائیوں ہاشم حسین اور شفدان حسین کے درمیان کافی عرصہ سے گھریلو تنازعات چل رہا تھا۔ چہارشنبہ کی صبح تقریباً 6:40 بجے کے قریب جھگڑا شدت اختیار کر گیا، اس دوران ہاشم نے اپنے چھوٹے بھائی شفدان کو قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم ہاشم حسین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ علاقے میں خوف کا ماحول ہے جبکہ رشتہ داروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔


