سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) سی بی ایس ای نے 15 اپریل 2026 کو دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امتحان میں شریک طلبh اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ cbseresults.nic.in کے ساتھ ساتھ DigiLocker اور UMANG app کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔

طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا رول نمبر، تاریخ پیدائش، اسکول نمبر اور ایڈمٹ کارڈ آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے اپنے اسکور کارڈ تک رسائی حاصل کریں۔

سی بی ایس ای کے قواعد کے مطابق طلبہ کو ہر مضمون میں کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ جو طلبہ کسی ایک یا زائد مضامین میں اس معیار پر پورا نہیں اترتے، انہیں کمپارٹمنٹ (سپلیمنٹری) امتحانات کے ذریعے دوبارہ موقع دیا جائے گا تاکہ وہ بغیر تعلیمی سال ضائع کیے اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں۔

سی بی ایس ای نے واضح کیا ہے کہ APAAR ID (آٹومیٹڈ پرمننٹ اکیڈمک اکاؤنٹ رجسٹری) طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ رکھنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جن طلبہ کا APAAR آئی ڈی پہلے سے منسلک ہے، وہ DigiLocker کے “Issued Documents” سیکشن میں اپنی مارک شیٹس براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

جن طلبہ کے پاس APAAR آئی ڈی نہیں ہے، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسے بنائیں یا اپنے DigiLocker اکاؤنٹ سے لنک کریں تاکہ نتائج اور سرٹیفکیٹس تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں