اترکھنڈ: کالی سینا کے غنڈے نے مسلم نوجوان سرعام تشدد کا نشانہ بنایا!

حیدرآباد (دکن فائلز) دہرادون میں ایک تشویشناک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں شدت پسند تنظیم کالی سینا کے کارندہ بھوپیش جوشی پر ایک مسلم نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ملزم کو نوجوان سے پوچھ گچھ کرتے اور پھر اسے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان بار بار اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتا رہا لیکن اس کے باوجود اس پر تشدد جاری رہا۔

اس واقعہ نے ایک بار پھر ملک بھر میں اقلیتوں کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھوپیش جوشی اس سے قبل بھی متنازع بیانات اور سرگرمیوں کے باعث خبروں میں رہ چکا ہے اور اس پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزامات بھی لگ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں