اسرائیل پر قدرت کا قہر! شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ (خوفناک مناظر کے ویڈیوز دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) نیتیووت سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے اچانک نمودار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس کے ساتھ ساتھ مختلف قیاس آرائیاں بھی جنم لے رہی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مکھیوں کے بڑے جھنڈ بازاروں، سڑکوں اور گاڑیوں پر اس طرح منڈلا رہے تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔ بعض ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مکھیوں کے جھنڈ اتنے گھنے تھے کہ فضا سیاہ ہوتی محسوس ہو رہی تھی، جسے کئی افراد نے غیر معمولی منظر قرار دیا۔

اسرائیلی حکام نے فوری طور پر شہریوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مقام پر مکھیوں کے جھنڈ نے فوجی طیارے کی پرواز میں رکاوٹ ڈال دی، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو لے کر مختلف سازشی نظریات بھی گردش کرنے لگے۔ کچھ صارفین نے اسے مذہبی حوالوں سے جوڑتے ہوئے “قدرتی انتباہ” یا “عذاب” قرار دیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

تاہم ماہرین ماحولیات اس پورے معاملے کو ایک فطری عمل قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق سال کے مخصوص موسم میں شہد کی مکھیاں اپنی ملکہ کے ساتھ نئے مسکن کی تلاش میں بڑی تعداد میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں، جسے “سوارمنگ” کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی اور عارضی مرحلہ ہوتا ہے اور عموماً اس میں انسانوں کے لیے کوئی خاص خطرہ نہیں ہوتا، بشرطیکہ انہیں چھیڑا نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں