حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی، صدر مجلس علمائے دکن کی جانب سے نہایت اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ماہِ ذیقعدہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ اعلان کے مطابق شرعی اصولوں کے تحت اتوار، 19 اپریل 2026 کو یکم ذیقعدہ ہوگی۔
یہ فیصلہ معتبر شہادتوں اور رویت کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ذیقعدہ اسلامی تقویم کے چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے، جس میں جنگ و جدال سے خاص طور پر اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔


