دارالعلوم دیوبند کا بڑا فیصلہ: طلبا کےلئے موبائل فون پر مکمل پابندی

حیدرآباد (دکن فائلز) دارالعلوم دیوبند نے طلبہ کے لیے اسمارٹ فون اور دیگر ملٹی میڈیا موبائل آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ادارے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور طلبہ کی تعلیمی توجہ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اب کوئی بھی طالب علم، چاہے نیا ہو یا پرانا، اپنے پاس اسمارٹ فون نہیں رکھ سکے گا۔ اگر کسی طالب علم کے پاس موبائل فون پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں ادارے سے اخراج (نکال دینا) بھی شامل ہے۔

ادارے کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ موبائل فون طلبہ کی توجہ پڑھائی سے ہٹاتے ہیں اور ان کے تعلیمی معیار پر منفی اثر ڈالتے ہیں، اس لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔

اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں