یقین کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں: اطالوی وزیراعظم میلونی کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل، اے آئی وارننگ

حیدرآباد (دکن فائلز) اٹلی کی وزیر اعظم میلونی نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائے گئے جعلی تصاویر اور ویڈیوز یعنی “ڈیپ فیکس” پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں میلونی کی ایک جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں غیر مناسب انداز میں دکھایا گیا تھا۔ انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپ فیکس ٹیکنالوجی نہ صرف جھوٹ پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے بلکہ کسی بھی شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی انتہائی خطرناک حد تک حقیقت کا دھوکہ دے سکتی ہے۔

میلونی کے مطابق یہ مسئلہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ مستقبل میں ہر شخص اس کا شکار ہو سکتا ہے، اس لیے عالمی سطح پر اس کے خلاف قوانین اور آگاہی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں